shehbaz bil gates telephonic conversation

شہباز شریف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، تعاون اور اشتراک عمل جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی گئی،وزیراعظم نے بل اینڈملینڈاگیٹس فاونڈیشن کی پاکستان میں خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ پولیو اور مہلک بیماریوں سے بچاو اور غذائیت کی کمی پرقابو پاناان کی حکومت کی ترجیح ہے،و ہ بل گیٹس کی تنظیم کے ساتھ مل کرجاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ وہ پاکستان کی اس حوالے سے بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔وزیراعظم اور بل گیٹس نے تعاون اور اشتراک عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : قمر زمان کائرہ کی پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ملاقات ،وزارت اعلیٰ کیلئے حمایت حاصل کرنے میں ناکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں