کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کو یقینی بنانا ہو گا،صحافت کی آزادی کیلئے سب سے پہلے سندھ حکومت نے بنائے،آج جو اس بات کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں وہ خود آزادی صحافت کا گلا گھونٹتے رہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو جبر کے زریعے بولنے نہیں دیتا تھا آج وہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔پاکستان میں واحد پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے کبھی میڈیا کے ساتھ جبر یا زیادتی نہیں کی ،عمران خان جیسا ڈکٹیٹر آج تک نہیں آیا ،وہ تو انٹرویو بھی پسند کے صحافیوں کو دیتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”میڈیا پر پابندیاں کب اور کیسے ختم ہوں گی“وزیراعظم سے سوال پر صحافی نوکری سے فارغ