marium aurangzeb

”اعظم چوہدری پی ٹی وی کے ملازم نہیں ،ان سے مسئلہ ہوتاتو پریس کانفرنس میں ہی نہ بلاتے“

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعظم چوہدری کو گورنر ہاﺅس میں بلایا گیا تو میں نے سوال کرنے کا موقع دیا ،آزادی رائے کے تحت مس انفارمیشن نہیں پھیلائی جا سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم چوہدری کے نظریا ت سے مسئلہ ہوتا تو وہ گورنر ہاﺅس میں مدعو نہ ہوتے،سابق دور کا وزیر اطلاعات صحافیوں کو تھپڑ مارا کرتا تھا،اعظم چوہدری میرے لئے قابل عزت صحافی ہیں ،پی ٹی وی میں اینلسٹ پول ہے اعظم چوہدری آج تک اس کاحصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ”میڈیا پر پابندیاں کب اور کیسے ختم ہوں گی“وزیراعظم سے سوال پر صحافی نوکری سے فارغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں