muslim league central

سرکاری ملازمین کا دھرنا، مرکزی مسلم لیگ بھی میدان میں آ گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو فوری طور پر وفاق کے نوٹیفکیشن کے مطابق باقی تینوں صوبوں کی طرح تنخواہوں میں 35 فیصد اور پینشنرز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازمین کے حوالے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتروں میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوچکی ہے، پنجاب بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنہ دئیے ہوئے ہیں جو ملک و قوم کے لیے کسی صورت فائدے مند نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ساتھ امتیازی سلوک کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور پنجاب کی نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا جتنی جلد ازالہ کرے اتنا ہی مناسب ہوگا ،دوسری صورت میں ملازمین میں ایک بے چینی موجود رہے گی جو معاشرتی امن و سکون کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”میڈیا پر پابندیاں کب اور کیسے ختم ہوں گی“وزیراعظم سے سوال پر صحافی نوکری سے فارغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں