moon soon again

مون سون ایک بار پھر برسنے کو تیار،شہری 13سے 17جولائی تک ہو جائیں ہوشیار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 13سے 17جولائی تک مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے ہوائیں 12جولائی کو بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،14جولائی کو بالائی علاقوں میں داخل ہو جائینگی،کشمیر ،مری ،گلیات ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پوٹھوہار میں بادل برسیں گے۔14سے 18جولائی کوہزارہ ڈویژن ،گلگت ،آزاد کشمیر اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے،سیالکوٹ ،نارووال،لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات،قصور اور اوکاڑہ میں تیز بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،پنڈی ،گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں