talban against sweeden

قرآن کی بے حرمتی پرافغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل،طالبان کا سرکاری سطح پرمعافی مانگنے کا مطالبہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے قرآن کی بیحرمتی کے خلاف سویڈن حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری طور پر معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام افغان سرکاری اداروں کو اس حکم پر عمل کا پابند بنا دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی قرآن کی بے حرمتی جیسی مذموم حرکت پر سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی ، اسرائیلی صدرکی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں