لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں آج ایڈیشنل سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کی طلبی ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے ہائیکورٹ میں استدعا کی کہ انہیں بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی طرح ضمانت دی جائے،انہوں نے عدالت سے کہا کہ مجھے اے سی تو کیا دینا تھا ،واش روم بھی اسی جگہ ہے جہاں قید میں ہوں ،دواﺅں کی سہولت نہیں دی جا رہی نہ گھر سے کھانا منگوانے دیا جاتا ہے ،میرا برا حال ہے،سامان آتا ہے تو مجھے دینے کے بجائے تصویریں کھینچ کر سامان واپس لے جاتے ہیں ۔
