saudia deposit 2 billion dollars

2ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ، سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کرا دیے ہیں ،اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ آگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم ، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہو گی ،پاکستان کے معاشی معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن،عمران خان ،اسد عمر اور فواد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں