پہاڑی تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے

پہاڑی تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے

مینگورہ (وقائع نگار)سوات کے شہر مینگورہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے چار بچے دب گئے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاک آرمی اور ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو بچوں کو زندہ نکال لیا جبکہ دو کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شاہدرہ میں ہوا، جہاں مقامی بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک تودہ آ گرا۔حکام نے بتایا کہ زخمی چارسالہ زین اور پانچ سالہ حکیم خان کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بی پڑھیں:ہم باصلاحیت قوم ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں