نگران وزیراعظم کیسا ہوگا؟ مزمل سہروردی نے بڑی پیشگوئی کر دی

نگران وزیراعظم کیسا ہوگا؟ مزمل سہروردی نے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بتائے ہیں جارہے ہیں ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے ،مجھے لگتا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی ماہر معیشت ہو گا۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ میرے مطابق کسی اکانومسٹ کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی کیونکہ تین ماہ اکانومی کو چلانا ہے تو پھر ہم کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی ماہر معیشت ہو گا ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جن ناموں کا تذکرہ کیا جارہا ہے ان میں سے تو کوئی بھی دبئی میٹنگز میں بھی فائنل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے“بیرسٹر شہزاد اکبر نے نواز شریف کو”اچھا آدمی“قرار دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں