لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے فیروز پور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ،پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ،انتظامیہ کو فوری پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہائی الرٹ کے مطابق بھارت نے 73418کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا ہے جو چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور میں داخل ہوجائے گا ۔قصور اوکاڑہ پاکپتن بہاولنگر وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن،عمران خان ،اسد عمر اور فواد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری