elction matter

الیکشن میں تاخیر کے بیانات ،پیپلز پارٹی ن لیگ سے نالاں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے انتخابا ت میں تاخیر سے متعلق بیانات پر ن لیگ سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو وقت پر انتخابات کرانے کیلئے پیغام پہنچا دیا۔پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پی پی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی،بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ الیکشن میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے،ہماری پارٹی کا واضع موقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہیئں،دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں میں الیکشن کا معاملہ زیر غور آیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ”ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے“فضل الرحمان کی ناراضی رنگ لے آئی ،نواز شریف نے دبئی بلا لیا

++

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں