nawaz sharif back to pakistan

”آﺅں کہ نہ آﺅں“نواز شریف کے پاکستان میں ساتھیوں سے رابطے،وطن واپسی پر مشاورت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان میں بااعتماد ساتھیوں سے رابطے،وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی و سینیٹ سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی کے امور پر طویل مشاورت کی ،ان کے کچھ ساتھیوں اورلیگی رہنماﺅں نے 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے۔قریبی ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا۔قائد ن لیگ نے اپنے قانونی ماہرین سے بھی واپسی کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے وطن واپسی پر کچھ عرصہ کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان دہشتگردی کے 5مقدمات میں ساتھیوں سمیت عدالت طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں