israeli president

”کسی بھی مذہب کی مقدس کتاب کو جلانا سنگین جرم ہے“،اسرائیلی صدر بھی سویڈن واقعہ پر خاموش نہ رہ سکے

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کوگھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتب کو جلانا سنگین جرم ہے، اسی طرح کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنا بھی سنگین جرم ہے،ہم مذہبی کتب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتے۔اسحاق ہرزیوگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پر تشدد واقعات کی روک تھام پرفوری توجہ دی جائے اور اس کی روک تھام کیلئے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہےے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا مودی کو بڑا جھٹکا،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی پر 5 رکنی بینچ تشکیل،روزانہ سماعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں