الطاف بھائی کے حق میں ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا،ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے سربراہ الطاف حسین کے حق میں ریلی نکالنے پر ”الطاف بھائی“کے چاہنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ ،پٹرول بم حملہ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف درخواستیں مسترد
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے خلاف گذشتہ روز کورنگی سے ریلی نکالے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا۔پولیس نے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔مقدمہ تھانہ زمان ٹاون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان دہشتگردی کے 5مقدمات میں ساتھیوں سمیت عدالت طلب

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائیوں کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔احکامات ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے کورنگی ریلی میں شریک ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی گرفتاریوں کا آغاز کر دیا۔کورنگی اور لانڈھی میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کورنگی میں ریلی کے منتظمین اور متعدد شرکاء کو شناخت بھی کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 1 ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ ،سابق وزیر اعجاز الحق سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں