لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آبی جاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی چھوڑ دیا ،دریائے چناب،راوی اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ چوراسی ہزار کیوسک سے زائد ہے۔بی ڈی ایم اے کے مطابق خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 93ہزار کیوسک ہے،دریائے ستلج میں پانی کی سطح 16فٹ سے تجاو ز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج میں شریک راجہ فیصل ،افضل خان اور ملک پرویز گرفتار