لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،سلیمان شہبازعدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا۔
یاد رہے سلیمان شہبازسمیت دیگر شریک ملزمان نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔
