پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے،تاجروں کو قتل کی دھمکیاں ،گھروں پر دستی بم حملے کرنے لگے،تاجروں نے کروبار بند کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں بھتہ خوروں نے تاجروں کا جینا محال کر دیا ،آئے روز بھتوں کی پرچیاں بھیجی جانے لگیں ،پیسے نہ دینے پر گھروں پر دستی بموں سے حملے کیے جانے لگے۔تاجر طبقہ صورتحال سے سخت پریشانی کا شکار ہو چکا ،انٹظامیہ کی جانب سے دادرسی نہ ہونے کی صورت میں کاروبار بند کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔
