ٹوبہ ٹیک سنگھ(وقائع نگار) تھپڑوں والی کبڈی کے میچ میں کھلاڑی ذاکر حسین میدان میں جان کی بازی ہار گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ذاکر حسین اس وقت دوران مقابلہ میدان میں گر گیا تھا جب مخالف کھلاڑی نے اس کی چھاتی پر متعدد تھپڑ مارے، اس سے قبل کہ اسے اسپتال منتقل کیا جاتا وہ جان کی بازی ہار گیا۔تھپڑوں والی کبڈی کا میچ جس جگہ منعقد کیا گیا تھا وہ نہ صرف شہر سے دور تھی بلکہ قرب و جوار میں کوئیہسپتال یا ریسکیو سینٹر بھی نہیں تھا۔میدان میں جان کی بازی ہارنے والے پاکپتن کے رہائشی 42 سالہ ذاکر حسین کو ریسکیو کرنے کیلئے بلائی جانے والی ایمبولینس کی آمد میں بھی تاخیر ہوئی اور جب ہسپتال پہنچایا گیا تو مقامی ڈاکٹر نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق کر دی۔علاقائی میڈیا کے مطابق تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ بنیادوں پر منعقد کئے جاتے ہیں، اس قسم کے میچ میں کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شندور پولو فیسٹول جوش و خروش سے اختتام پذیر ہو گیا