تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،کتنے افراد لاپتا ہو گئے؟افسوسناک خبر آ گئی

ذاغوان(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور10 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا نے پہلی بار انسانی سمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا سنادی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹ گارڈ نے کشتی میں سوار 11 افراد کو ریسکیو کرلیا۔تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی جا رہی تھی۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کشتی ڈوبنے کے وقت وہاں موجود تھے اور واقعے کےعینی شاہد بھی ہیں، وہی اس سانحے کی ذمہ دار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق کشتی حادثے میں بچ جانے والے مصری شہری محمد الحسینی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کشتی اوور لوڈ ہونے کے سبب ڈوبی،جب کشتی ڈوبی تو وہاں چھ یا سات خواتین تھیں جن کے بچے تھے اور ان کے خاندان بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں