عمران خان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات،حافظ حمداللہ چیئرمین تحریک انصاف پر برس پڑے،سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان سے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)کے وفد کی ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال بھی عمران خان کے نقش قدم پر،ایسا یوٹرن لے لیا کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ملک میں انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگی ہے،یہ ملکی سیاست میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ہے،عمران خان کی آئی ایم ایف سے انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا ملکی سیاست میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ہے،پی ڈی ایم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بریفنگ وہ دے رہے ہیں جو وزراء خزانہ کو معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہدایات دے رہے ہوتے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ انتخابات کرانا آئی ایم ایف کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے،یہ وہ منافقت ہے جس کا پردہ ہم دس سال پہلے چاک کر چکے ہیں،کل تک بیرونی مداخلت کا ڈھونگ رچاکر قوم کو بے وقوف بنانے والے آج مداخلت کی دعوت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے بعد آئی ایم ایف سے مداخلت کی بھیک مانگنا جہاد ہے یا حقیقی آزادی؟عمران خان توشہ خانہ،فارن فنڈنگ اور قادریونیورسٹی کیسز میں مطلوب ہیں،انہیں اب تلاشی دینی ہو گی،سب سے بڑھ کر یہ مبینہ طور پر سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی،علامہ طاہر اشرفی نے عدلیہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں