پاکستان میں آئندہ وزیر اعظم کس جماعت کا ہو گا؟ بڑی پیشنگوئی

کراچی (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور خوابوں کی تدبیریں بتانے کے لیے شہرت رکھنے والے رہنما منظور وسان نے امکان ظاہر کیاہے کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی یا ن لیگ کا ہوگا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہاکہ آٹھ سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیںگی،لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے، اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا،پی پی پی کاموقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے، عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گااورکوئی نہیں بچے گا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے،کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہرآئیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے پھر تاریخ دے دی،نئی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں