پشاور میں مسیحی خواتین کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین،پولیس نے کھوج لگا لیا

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور میں مسیحی خواتین اور بچی کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ دونوں خواتین بچی کو لیکر راولپنڈی میں دیور کے گھر چلی گئی تھیں،خواتین آپس میں دیورانی اور جیٹھانی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے تشدد کے باعث دیور کے گھر چلی گئی تھیں،خفیہ معلومات پر خواتین کا سراغ لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں خواتین اور بچی 5 جولائی کو یکہ توت زرگر آباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں،دونوں خواتین قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں،خواتین کی گمشدگی کی روزنامچہ رپورٹ تھانہ یکہ توت میں درج تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں