گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑا گیا پانی کاریلہ پاکستان کی حدودمیں داخل ہو گیا ، چناب ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کابہاﺅ ایک لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک فٹ ہو گیا،انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔دوسری طرف بھارت نے دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں ہفتہ کی صبح پانی کابہاﺅ 60 ہزارکیوسک فٹ تھا،پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافے سے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب سے ملحقہ 20 دیہات کو حساس قرار دیدیا،ادھر بیراج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ،مرالہ بیراج میں 11 لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،دریائے چناب میں 1 لاکھ 18 ہزار 692 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا،ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈاون سٹریم 47300 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا،تمام مقامات پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے،گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،دریاوں میں پانی کے بہاو کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے پھر تاریخ دے دی،نئی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے،آج سے 10 جولائی تک دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا آسکتا ہے،بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں سیلابی ریلا مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے جبکہ سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،چنیوٹ،جھنگ اور مظفر گڑھ متاثر ہوں گے۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے صورتحال کو مدِ نظر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔