آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ ، آرمی چیف اور فوج کیخلاف مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سازشی عناصر ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیخلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہداءکے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سانحے کےلیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، آرمی چیف اور فوج کیخلاف مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو مذموم مہم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کخلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔ قوم9 مئی کو خانہ جنگی کی سازش کی طرح اس گھناو¿نی سازش کو بھی ناکام بنائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور اس کےسربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاستی علامتوں پر منصوبے کے تحت حملےکی ناکامی کے بعد بےچین ہے، چیئرمین پی آئی کی دھمکی ،تشدد اورنفرت کی سیاست کاوقت ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی حمایت کے بدلے آئی ایم ایف سے کس چیز کی یقین دہانی مانگی؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں