نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے اب تک ہونے والی لڑائی میںنوہزار سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیںجن میں 500 بچے بھی شامل ہیں۔
یو این مشن نے کہا کہ نوہزار عام شہریوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ جنگ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، رواں سال یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے اوسطا کم رہی ہے لیکن یہ تعداد مئی اور جون میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی ہے۔
یو این مشن کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یوکرین کے انفراسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جن میں قدیم اور تاریخی عمارتیں بھی شامل ہیں۔
