لیبیا نے پہلی بار انسانی سمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا سنادی

لیبیا نے پہلی بار انسانی سمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا سنادی

تریپولی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیبیا کی عدالت نے پہلی بارانسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث تین افراد کو سزا سنادی ،ایک مجرم کو عمر قید جبکہ دو کو 20، 20 سال قید کی سزاسنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا نے مجرموں کی شناخت اور قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم انسانی سمگلنگ کے کیس میں پہلی بار لیبیا میں کسی کو سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 جون بروز بدھ کو لیبا سے تارکین وطن کو لے کر روانہ ہونے والی ماہی گیر کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی جس میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 400 کے قریب بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فیسبک کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ متعارف کروانے پر ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا ردعمل سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں