نکاح نامے پر دستخط سے قبل یہ کام کریں، ماورا حسین نے لڑکیوں کو مشورہ دیدیا

نکاح نامے پر دستخط سے قبل یہ کام کریں، ماورا حسین نے لڑکیوں کو مشورہ دیدیا

لاہور (شوبز رپورٹر ) معروف اداکارہ ماورا حسین نے لڑکیوں کو نکاح نامے پر دستخط سے قبل پڑھنے اور سمجھنے کا مشورہ دیدیا اور کہاکہ جب ان کا نکاح ہوگا تو وہ اپنا نکاح نامہ لازمی پڑھیں گی اور اپنے اور اپنے ہمسفر کے حقوق کے حوالے سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد ہی اس پر دستخط کریں گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین کا کناتھاکہ مجھے اپنے ڈرامے کے ڈائیلاگ بہت پسند ہیںجن کے ذریعے لڑکیوں کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ کسی سے محبت کرنا غلط نہیں لیکن یہ سوچ لینا کہ محنت کے بغیر ہی کوئی شہزادہ آئے گا اور آ کے سارے خواب پورے کر دے گا تو یہ بیوقوفی ہے، معاشرے کی بیشتر لڑکیاں ایسا ہی سوچتی ہیں کہ تعلیم حاصل کرکے کچھ بننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کسی اچھے کمانے والے لڑکے سے شادی کرلو تو زندگی کی تمام آسائِش مل جائیں گی، جو کہ غلط ہے۔
انہوں نے ایک اور سوال میں بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس کے ساتھ شادی کی جاسکے اور جب ملے گا تو وہ سب کے ساتھ ضرور شیئر کریں گی،جب زندگی لڑکے اور لڑکی نے گزارنی ہے تو پھر انہیں ان کی اپنی مرضی کی شرائط پر گزارنی چاہیے،ان کے خاندان میں لڑکی کا نکاح نامہ پڑھنا معیوب نہیں سمجھا جاتا، عروہ کے وقت بھی اس نے اپنا نکاح نامہ خود پڑھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر نیٹ سے ڈالر کمانا کتنا آسان ہے؟پاکستان کے بڑے فری لانسر اور ای کامرس ایکسپرٹ حافظ احمد نے گر بتا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں