رحیم یار خان (کرائم رپورٹر ) سستی کار خریدنے کے لالچ میں اوباڑو پہنچنے والے راولپنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود سمیت تین افرادکو کچے کے ڈاکوں نے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ دو ہفتوں کے دوران ڈاکو تاوان نہ دینے پر تین مغوی شہریوں کو قتل کرچکے ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ڈاکوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کرکے کچے میں رکھا اور اس کی بہن کو فون کرکے دوکروڑ روپے تاوان مانگا لیکن تاوان نہ دیے جانے پر اسے قتل کردیا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا کہ کچے کے علاقے کو کنٹرول کرنے اور ڈاکووں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں، ڈاکووں کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد ہنی ٹریپ کا نشانہ بنتے ہیں جن کی روک تھام بہت مشکل ہے، یہ سادہ لوح انسان اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ڈاکوں کے چنگل میں آسانی سے پھنس جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوعمر لڑکی سے زیادتی کا ملزم چند ہی گھنٹوں میں پکڑاگیا