خاتون کو بلیک میل کر نا نوجوان کو بہت مہنگا پڑگیا

خاتون کو بلیک میل کر نا نوجوان کو بہت مہنگا پڑگیا

فیصل آباد (عدالتی رپورٹر) سیشن عداکت نے خاتون کو بلیک میل کر نے والے مجرم کو قیدو جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔
استغاثہ نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم کی طرف سے خاتون کی نازیبا تصاویر اسکے رشتہ داروں کو بھجواتے ہو ئے اسکو بلیک میل کیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے ایف آ ئی اے کے مقدمہ میں خاتون کو ہراسگی کا نشانہ بنانے والے مجرم حسن مہندی کو 3 سال قید اورآٹھ ہزار رو پے جر مانہ کے ساتھ 7 لاکھ رو پے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدم ادائیگی رقوم کی صورت میں مجرم کو مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:نوعمر لڑکی سے زیادتی کا ملزم چند ہی گھنٹوں میں پکڑاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں