لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں اور لیڈر شپ کی گرفتاریوں کے باوجود ملک کی خاطر آئی ایم ایف اور حکومت کے معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں کیوں کہ تین ارب ڈالر نہ ملنے کی صورت میں ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا سے خطاب میں کہا کہ ’اگر تین ارب ڈالر کا قرضہ نہیں ملتا تو ملک کو ڈیفالٹ کا خدشہ ہے۔ اگر پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا ہے تو مہنگائی اور زیادہ ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے وقت ہماری مدد نہیں کی لیکن آج ہم حکومت کی مدد کر رہے ہیں کیوں کہ آئی ایم ایف کو تمام جماعتوں کا اتفاق رائے چاہیے،ہم صرف ملک کی وجہ سے مدد کر رہے ہیں حالانکہ ہمارے دس ہزار کارکن جیل میں ہیں۔ ہماری لیڈر شپ پر کیس ہیں،اس کے باوجود کیوں کہ ہمارے ملک کو نقصان نہ ہو، ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی حمایت کرتے ہیں تب تک جب تک الیکشن نہیں ہوتے ، آئی ایم ایف کو بتایا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ جاتا، معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا وقت پر انتخابات کامطالبہ،آئی ایم ایف نے ہاتھ کھڑے کر دیے