shehbaz sharif

پاکستان خطے میں تناﺅ نہیں چاہتا،امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، وزیراعظم

نتھیا گلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تناونہیں چاہتا، دنیامیں خوشحالی اورامن کافروغ چاہتاہے، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کےفروغ کیلیے پاکستان کرداراداکرتارہےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اورسوئٹزرلینڈکے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اورسوئٹزرلینڈکے وزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈکے وزیرخارجہ کوخوش آمدیدکہتے ہیں، سوئس وزیرخارجہ سے مفیداورتعمیری بات چیت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں، دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں