landi kotal decission

لنڈی کوتل،شادیوں کی تقریبات میں خواجہ سراﺅں ،موسیقی اور فائرنگ پر پابندی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لنڈی کوتل کے علاقہ زخہ خیل خیبر میں علماءنے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراﺅں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں،موسیقی اور فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح اور جنازہ نہیں پڑھایا جائے گا۔
علاقہ کے علما نے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ شادیوں میں خواجہ سرائوں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائدہو گی
اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح پڑھایا جائے گا نہ ہی ان کے خاندان کے کسی مرنے والے کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔فیصلے میں شادیوںمیں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اعلامیہ کی خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔اجلاس میں سیاسی رہنماوں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے چناب بپھرنے لگا ،وزیر آباد ڈوبنے کا خدشہ،الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں