imran khan army mess case

9مئی کوآرمی میس میں توڑپھوڑ ،پہلے سے درج مقدمہ میں عمران خان بھی نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو9مئی کوآرمی میس میں توڑپھوڑ کے پہلے سے درج مقدمہ میں بھی نامزدکر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تیسرے مقدمہ میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے پہلے سے درج مقدمہ میں نامزد کیا گیا، حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔عمران خان پر حساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی واقعہ میں ملوث ایک اورشرپسند گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں