punjab govt decission

9مئی ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے پنجاب نگران حکومت میدان میں آگئی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب حکومت نے 9مئی واقعات میں رہا ہونے والوں کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نو مئی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئےء اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔توڑ پھوڑ میں ملوث 171 افراد کی شناخت کا علم جلد مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ،فیصلہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں