bhalwal accident

بھلوال ،ویگن میں آگ لگنے سے 7مسافر جاں بحق،5کی حالت نازک

بھلوال (مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر ویگن میں آگ لگ جانے کے باعث سات مسافر جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ،پانچ کی حالت تشوشناک ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھلوال میں سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ویگن میں آگ لگ گئی ،ایکدم سے آگ بڑھک اٹھنے کے باعث مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا ،افسوسناک حادثہ کے باعث علاقہ میں سوگ کا سماں پیدا ہو گیا ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں پانچ کی حالت ناز ک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیلمٹ نہ پہننے پر پیٹرول کے بعدموٹرسائیکل سواروں پر ایک اوربڑی پابندی عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں