جنسی ہراسگی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، موبائل فونز سے کیا کچھ ملا؟ حکام نے بتادیا

جنسی ہراسگی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، موبائل فونز سے کیا کچھ ملا؟ حکام نے بتادیا

لاہور (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا جب کہ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمگیرترین کی خودکشی،نازش جہانگیر نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر آواز اٹھا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں