اے ایس ایف کراچی نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، لاکھوں روپے اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

اے ایس ایف کراچی نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، لاکھوں روپے اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

کراچی(سٹاف رپورٹر) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافرکے گمشدہ 40 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان بشمول بیگ واپس کردیا۔
ترجمان اے ایس ایف نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ مسافر عبدالستار کراچی سے اسلام آباد سفر کر رہے تھے اور غلطی سے اپنا ہینڈ بیگ سرچ کاؤنٹر پر بھول گئے، تلاشی کاؤنٹر پر تعینات اے ایس ایف کی سب انسپکٹر فلک ناز کوچالیس لاکھ روپے اور سیل فون پر مشتمل بیگ ملا، اے ایس ایف اہلکار نے اہل خانہ کا سراغ لگایا اور تمام قیمتی سامان کے ساتھ ہینڈ بیگ ان کے حوالے کر دیا۔
مسافر عبدالستار نے اے ایس ایف اہلکار کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے نقد انعام دینے کی کوشش کی تاہم اس نے شائستگی سے انکار کردیا، مسافر عبدالستار نے سب انسپکٹر فلک ناز کے لیے تعریفی نوٹ بھی چھوڑا

یہ بھی پڑھیں:بارش میں شہریوں پر چھینٹے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں