فوتگی کے گھر سے کھانا کھانے والوں کو بھی ہسپتال جانا پڑگیا

فوتگی کے گھر سے کھانا کھانے والوں کو بھی ہسپتال جانا پڑگیا

خانیوال (ہیلتھ رپورٹر)فوتگی کے گھر سے کھانا کھانے سے 18افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق نواحی علاقہ سرائے سدھو میں فوتگی پر کھانا کھانے سے خواتین،مرد او ربچوں سمیت18افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرین کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے بعد ازاں حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث تحصیل ہسپتال کبیر والا منتقل کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار کا ہراسگی کا معاملہ، متاثرہ لڑکی کی شناخت ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں