لاہور (وقائع نگار خصوصی) صوبائی دارلحکومت میں سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس گاڑی اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مزید سخت کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے شہر کو ایکسڈنٹ فری بنانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر آگاہی و وارننگ بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، بغیر لائسنس گاڑی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو پٹرول نہیں دیا جائے گا، کسی بھی پارکنگ سٹینڈ میں موٹرسائیکل پارکنگ بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سخت کریک ڈان کے باعث حادثات کی روک تھام سے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں غیر معمولی لوڈ میں کمی آرہی ہے،بغیر لائسنس 2000 روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔
سی ٹی او لاہورنے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ سمیت تمام شاہراہوں پر داخلہ بند کردیا گیا، کسی بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمگیر ترین کی مبینہ خود کشی؟علی ترین نے ایسی بات کہہ دی کہ جہانگیر ترین بھی تڑپ اٹھیں