لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کرکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش کے دوران گاڑی سے شہریوں پر پڑنے والے چھینٹوں کی وائرل ہونے کے بعدمعافی مانگ لی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور میں ہونیوالی بارش کے بعد وہاب ریاض بھی دورے پر نکلے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی پڑا۔
مشیر کھیل وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا اور مداحوں سے معافی مانگی ہے۔وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں،کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پراپیگنڈہ سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سیکر ٹری سینٹ فائقہ عبدالحئی عہدے سے برطرف