زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانے کیلئے پاک فوج کو اہم کامیابی مل گئی

زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانے کیلئے پاک فوج کو اہم کامیابی مل گئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کیلئے پاک فوج کو اہم کامیابی مل گئی اور ادارینے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا ہے ۔
پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پراجیکٹس کی زیر نگرانی ایل آئی ایم ایس سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سعودی عرب کی جانب سے ابتدائی طور پر اس منصوبے میں 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، ملک بھر میں 44 لاکھ ایکڑ زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ پنجاب میں 8 لاکھ 24 ہزار 728 ایکڑ اراضی کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے،جس پر جدید کاشتکاری کی جائے گی۔جدید زراعت کیلئے ملک بھر میں جس 44 لاکھ ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اس میں 13 لاکھ ایکڑ پنجاب، 13 لاکھ ایکڑ سندھ، 11 لاکھ ایکڑ خیبر پختونخواہ جبکہ 7 لاکھ ایکڑ زمین بلوچستان میں موجود ہے۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں دو ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمیاں ہوںگی، زراعت کے شعبے میں 3 ارب ڈالرز تک غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی ،مقامی سرمایہ کاری اسکے علاوہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سیکر ٹری سینٹ فائقہ عبدالحئی عہدے سے برطرف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں