sheikh rasheed

شیخ رشید کی گاڑی ایس ایچ او پر بھاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گاڑی کی سپرداری سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ،ایس ایچ او کیخلاف نئی درخواست متعلقہ فورم پر دائر کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا،درخواست گزار کے مطابق 19جو ن کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گاڑی حوالگی کا حکم دیا ،ایس ایچ او نے حکم کے باوجود گاڑی کی حوالگی سے انکار کیا۔عدالت نے ایس ایچ او کیخلاف نئی درخواست متعلقہ فورم پر دائر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مجسٹریٹ کی عدالت میں حکم کی خلاف ورزی پر نئی درخواست دی جائے،مجوٹریٹ قانون کے مطابق چار دن میں شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : صحت کارڈ میں گھپلے،نجی ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں