israel firing

اسرائیلی فوج کی گھر پر فائرنگ ،2فلسطینی نوجوان مار ڈالے

نابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مغربی کنارے میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو شہید کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج ایک گھر میں زبردستی داخل ہوگئی اور
دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کریم کی بے حرمتی اور دنیا بھر میں احتجاج،سویڈن حکومت نے نئی قانون سازی پر غور شروع کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں