تین ارب ڈالر قرضہ،آئی ایم ایف ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے حال ہی میں اعلان کردہ 3 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پروگرام کے لیے پاکستان کی سیاسی جماعتوں بشمول سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آئی ایم ایف کی ٹیم نے آج زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی 13 اگست تک تحلیل ہو جائے گی،وزیر قانون کا دعویٰ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر عمران خان سے عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا،اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی،ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئل طور پر بات چیت میں حصہ لیں گے۔دوسری طرف آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد آنے والے عام انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کے حمایت یافتہ نئے پروگرام کے تحت کلیدی مقاصد اور پالیسیوں کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا تھا۔پاکستان میں نومبر کے اوائل میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔آئی ایم ایف کا نیا بیل آوٹ پروگرام جو نو ماہ کیلئے ہے، 12 جولائی کو شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں