سکردو(سٹاف رپورٹر)قدرتی خوبصورتی سے مالا مال معروف سیاحتی مقام سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ جناح ہاﺅس حملہ کیس ،عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 21کارکنوں کی ضمانت منظور
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دیوسائی روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی افراد کا خیال ہے کہ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی 13 اگست تک تحلیل ہو جائے گی،وزیر قانون کا دعویٰ