تحریک انصاف کا اہم رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے اہم رہنما کو افغانستان فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی 13 اگست تک تحلیل ہو جائے گی،وزیر قانون کا دعویٰ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماء عبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماء چوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزر گاہ کے راستے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کے لئے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چوہدری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے تو لبھنی اے وچ بازار کڑے“دھرتی کے بہادر سپوت لالک جان نشان حیدر کا 24واں یوم شہادت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں