نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا گیا

نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا گیا

اسلام آباد(وقائع نگار) کئی روز سے نانگا پربت پر پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی ریسکیو کر لیا گیا جس کے بعد وہ بیس کیمپ پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کید وران بیمار ہوکرپھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹرآصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا ہے کہ کل پاک آرمی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آصف بھٹی کو اسکردو لایا جائے گا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سی ایم ایچ اسکردو لے جایا جائے گا۔آصف بھٹی نانگا پربت سرکرنے کی مہم کے دوران اسنو بلائنڈنیس اور فراسٹ بائٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ کرارحیدری کے مطابق انہیں نیچے اترنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور ساتھی کوہ پیما اس سلسلے میں ان کی مدد کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا،8بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں