لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پیٹرول دینے کی اجازت نہیں ہوگی، ماہانہ سیکڑوں افراد شہر میں بغیر ہیلمٹ حادثات میں زخمی ہوتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں منظور