alqudus day

ملک بھر کے علما ءو مشائخ کا جمعتہ المبارک کو ” یوم تقدس قرآن کریم “ منانے اور پرامن احتجاج کا اعلان

لاہور (جنرل رپورٹر )ملک بھر کے علماءو مشائخ ، مختلف مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین نے سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 07 جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ” یوم تقدس قرآن کریم “ منانے اور جمعتہ المبارک کو تمام مساجد میں قرارداد مذمت اور پر امن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے،علماو مشائخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن کریم کا جلایا جانا ناقابل قبول عمل ہے ، یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا ضیاءاللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ، علامہ عارف واحدی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ زبیر عابد، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا ابو بکر حمید صابری اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل بروقت ہے لیکن اس پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام 12 جولائی بروز بدھ کو ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں بلایا گیا ہے جس پر ایک مستقل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایاز صادق الیکشن ریفارمز کمیٹی کے چئیرمین منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں